Voice of Asia News

اب سڑکوں پرآئے توقصاص لیےبغیر نہیں لوٹیں گے، طاہرالقادری سے گفتگو

لاہور(وائس آف ایشیا) عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ نوازشریف، شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے۔دونوں جھوٹے، قاتل، کرپٹ اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اس لیے پبلک نہیں ہونے دی جارہی کیونکہ رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں۔بدھ کو عوامی تحریک کے وکلا رہنمائوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ حکومتی اپیل میں شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا سے وعدہ کیا گیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی مگر یہ وعدہ پورا نہیں ہورہا، قاتل برادران اپنے وکلا کو عدالت سے تعاون نہ کرنے کی فیس دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے