Voice of Asia News

حدیبیہ کیس کھلا تو جھاڑو پھر جائے گی، شیخ رشید سے گفتگو

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر حدیبیہ پیپرمل کیس کھل گیا توجھاڑو پھرجائے گی اور سارا شریف خاندان فارغ ہوجائے گا۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس کھل گیا توجھاڑو پھرجائے گی اور سارا خاندان فارغ ہوجائے گا کیونکہ (ن)لیگ کے پاس پیش کرنے کو کوئی دستاویز نہیں ہے جب کہ مارچ سے پہلے پہلے ریفرنس پر فیصلے ہوجانے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ(ن)لیگ نے 40 سال میں کسی کو بڑھنے نہیں دیا، شاہد خاقان عباسی کا مستقبل تابناک دیکھ رہا ہوں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اور عابد شیر سخت گیر موقف رکھنے والے نہیں، مسلم لیگ ن کے 70، 80 ارکان قومی اسمبلی تصادم کی پالیسی سے ہٹ گئے ہیں اور خود (ن)لیگ تصادم کی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا دوست ہوں لیکن پی ٹی آئی کا حصہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے