Voice of Asia News

شینجن ملازمین کو چھٹیوں کے بھی اجرت دی جائے، یورپی عدالت

برسلز(وائس آف ایشیا)یورپی عدالت برائے انصاف نے کہا ہے کہ شینجن ممالک سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو اگر کسی ادارے نے ایسی صورت حال میں ڈالا کہ وہ ملازمین اپنی سالانہ چھٹیاں استعمال نہ کر سکے، تو آجر کو ان چھٹیوں کے بدلے ملازمین کو پیسے ادا کرنا ہوں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی عدالت نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ یا حد مقرر نہیںکی اور ملازمین کسی بھی وقت ایسی چھٹیوں کے پیسے وصول کرنے کے دعوے دار ہو سکیں گے۔ اس عدالتی فیصلے سے یورپی یونین میں مزدوروں کی تحفظ کی صورت حال میں مزید بہتری پیدا ہو گی۔
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے