Voice of Asia News

بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے کا دپیکا کو خوبصورت ساڑھی کا تحفہ

ممبئی (وائس آف ایشیا)بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن کے معاملے میں بھی سب سے آگے نظر آتی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے بچپن کے دوست کے ساتھ موجود تھیں۔جبکہ ان کے مداحوں کی نظر کسی اور چیز پر نہیں بلکہ اس ساڑھی پر ٹھہر گئی جو دپیکا نے اس تقریب میں پہنی ہوئی تھی۔اس تصویر میں دپیکا پڈوکون سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی میں موجود تھیں اور ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ساڑھی کسی اور نے نہیں بلکہ بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے دپیکا کو ان کی فلم ’پدماوتی‘ میں شاندار کام کے لیے تحفے میں دی تھی۔شادی کی تقریب میں دپیکا پڈوکون کی ساڑھی کی تعریف وہاں موجود بہت سے لوگوں نے کی جس پر اداکارہ نے بتایا کہ یہ ساڑھی انہیں ریکھا جی نے تحفے میں دی ہے۔خیال رہے کہ ریکھا کو خود ساڑھی پہننے کا بیحد شوق ہے، اور انہوں نے بولی وڈ میں بنارسی ساڑھیاں پہننے کے ٹرینڈ کا آغاز بھی کیا۔ان کے بعد اس اسٹائل کو بہت سی اداکاراؤں نے کاپی بھی کیا جن میں ودیا بالن کا نام سرفہرست ہوگا۔ریکھا خود بولی وڈ کی ہر تقریب میں صرف اور صرف بنارسی ساڑھی میں نظر آتی ہیں۔اگر دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو اداکارہ کو بھی کئی مرتبہ ساڑھی میں دیکھا گیا ہے، دپیکا تو بہت سے انٹرویوز میں یہ بھی بتاچکی ہیں کہ ساڑھی ان کا پسندیدہ لباس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے