Voice of Asia News

مدھیا پردیش میں بچیوں سے زیادتی پرپھانسی کا قانون منظور

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی اسمبلی نے کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کوسزائے موت دینے کا قانون منظور کرلیا ہے۔مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج چوہان نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی کرنے والے جانوروں سے بھی بدتر ہیں۔بھارتی میڈیاکے مطابق قانون کے تحت چھیڑ چھاڑ، دست درازی کی سزا 3 سال اور جرمانہ ہوگی، جبکہ اگر ایسا جرم دوسری بار بھی ہوا تو سزا 7سال تک دی جاسکے گی۔قانون کی رو سیجو لوگ 12سال سے کم عمر کی بچیوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ،ان کو اب موت یا عمر قید کی سزا دی جاسکے گی۔قانون میں موجود ایک شق کے مطابق شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے والو ں کو 3 سال کے لیے جیل جانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے