Voice of Asia News

کشمیر پرمشتمل سہہ فریقی مذاکرات ہونے چاہئیں ۔میر واعظ عمر فاروق

سرینگر (وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ مولوی ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس ایگزیکٹو کونسل کے رکن پروفیسر عبدالغنی بھٹ کی بھارتی مذاکرات کار دنیشور شرما سے ملاقات کا انہیں کوئی علم نہیں ہے نہ ہی پروفیسر بھٹ نے انہیں اس سے آگاہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ پروفیسر بھٹ دنیشور شرما سے ملے ہیں یا نہیں۔ مجھے ملاقات کے بارے میں آگاہ بھی نہیں کیا گیا اگر پروفیسر بھٹ بھارتی مذاکرات کار سے ملے ہیں تو انہیں مشترکہ آزادی پسند قیادت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے تھا۔ میر واعظ نے کہا کہ مشترکہ آزادی پسند قیادت بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت چاہتی ہے جس کا موضوع مسئلہ کشمیر ہو۔ اس سلسلے میں پاکستان‘ بھارت اور کشمیری قیادت پر مشتمل سہہ فریقی مذاکرات ہونے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے