Voice of Asia News

دیپیکا نے پریانکاکو ڈان کے اگلے سیکوئل سے چھٹی کرا دی

ممبئی(وائس آف ایشیا) دیپیکا پڈوکون نے پریانکاچوپڑا کو ڈان کے اگلے سیکوئل سے چھٹی کرا دی۔زور شور سے تیاری ہورہی ہے ڈان تھری کے سیکوئل کی جس میں پہلے سے زیادہ ایکشن اور تھرل ہوگا۔ پریانکا چوپڑہ جو اب تک ڈان سیریز کا حصہ رہ چکی ہیں لگتا ہے ان کی اب چھٹی ہونے جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹ بتاتی ہیں کہ بالی وڈ کے بادشاہ کے مقابل کوئی اور نہیں دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا جانے والہے۔ڈان تھری میں دپیکا پڈوکون اور کنگ خان کی جوڑی کیا دھمال ڈالے گی یہ مووی کے ریلیز کے بعد پتہ چلے گا جبکہ اس تخلیق کی عکس بندی اگلے برس سے شروع ہوگی۔ اس سیریز کا آخری حصہ دو ہزار گیارہ میں سنیما گھرو ں میں آیا تھا۔
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے