Voice of Asia News

ششی کپور کی بھارتی سینما کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کترینہ کیف

ممبئی(وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ کلاسک سینما کے لازوال اور لیجنڈ اداکار ششی کپور کی بھارتی سینما کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے ٹوئٹر پر آنجہانی اداکار ششی کپور کے لئے اپنا خراج عقیدت شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک سینما کے لازوال اور لیجنڈ اداکار ششی کپور اپنی انمول یادوں کے ساتھ ہمیں چھوڑ گئے ہیں ،وہ ہمارے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے درخشاں نشان راہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے،ان کی بھارتی سینما میں مؤثر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے