Voice of Asia News

شاداب خان گروئن انجری کا شکار ،فٹنس پر کام شروع

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)قومی کر کٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان ان فٹ ہوگئے ہیں انہیں گروئن انجری کی شکایت ہے تاہم کہا گیا ہے کہ ان کی انجری بہت زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان اور عماد وسیم رواں ہفتے فٹنس حاصل کرنے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سلیکٹرز کو دستیاب ہوں گے۔شاداب خان اگلے تین روز میں مکمل فٹنس کے ساتھ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کی جانب سے آئندہ میچ میں ایکشن میں ہوں گے۔دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار آل رائونڈر عماد وسیم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے بعد رننگ بھی شروع کردی ،ْ ان کی فٹنس میں بہتری آنے لگی ہے۔
 
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے