Voice of Asia News

میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کا 46واں یوم شہادت منایا گیا

لاہور (وائس آف ایشیا) ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کا 46واں یوم شہادت گزشتہ روز منایا گیا۔ 6دسمبر 1971ء کو دشمن کی جارحیت کے سامنے سینہ سپر ہونے والے میجر شبیر شریف 28اپریل 1943 ء کو گجرات میں پیدا ہوئے۔میجر شبیر شریف شہید نے لاہور کے سینٹ اینتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج سے تعلیم حاصل کی، انہوں نے 19اپریل 1964ء کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے بہترین کیڈٹس میں شمار کئے جاتے تھے۔اپنی اعل صلاحیتوں کے باعث انہیں اعزازی شمشیر دی گئی۔ میجر شبیر شریف نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور شجاعت کی داستانیں رقم کیں اور ستارہ جرات حاصل کیا۔میجر شبیر شریف کو 1971ء کی جنگ میں 28 برس کی عمر میں ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر نشان حیدر دیا گیا۔ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بڑے بھائی اور میجر عزیز بھٹی شہید کے بھانجے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے