Voice of Asia News

خواتین گھریلو ذمہ داریوں کی بجائے ملازمت کو ترجیح دیتی ہیں،سروے

کراچی(وائس آف ایشیا )دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کی اکثریت کی رائے میں خواتین گھریلو ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بجائے ملازمت کو ترجیح دیتی ہیں ، صرف ایک تہائی خواتین اور مرد خواتین کے گھریلو کام کاج کے حق میں ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے محنت اور امریکی ادارے گیلپ کے ایک مشترکہ سروے کے مطابق دنیا بھر میں70 فیصد خواتین گھریلوں ذمہ داریوں کے بجائے ملازمت کو ترجیح دیتی ہیں اور66 فیصد مرد بھی اس بات کے حق میں ہیں کہ خواتین ملازمت کریں ۔شمالی افریقا کے 57 فیصداور عرب ریاستوں کے 52 فیصد مرد اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ خواتین گھریلوں ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملازمت کریں ۔صرف ایک تہائی مرد اس بات کے حق میں ہیں کہ خواتین کو صرف گھر کی ذمہ داریاں ہی ادا کرنی چاہئیں ۔دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے درمیان تنخواہوں میں بھی کافی فرق پایا جاتا ہے ۔ خواتین ، مردوں کی آمدنی کے مقابلے میں صرف ستتر فیصد کماپاتی ہیں ۔یہ سروے 142 ممالک کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد سے کیے گئے سوالات کے بنیاد پر مرتب کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے