Voice of Asia News

ترک صدر طیب اردگان کاصدر ممنون حسین کو ٹیلیفون مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان پر تبادلہ خیال

انقرہ/اسلام آباد (وائس آف ایشیا) ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر مملکت ممنون حسین کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی اعلان پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے منفی اثرات ہوں گے۔ دونوں صدور نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ 1967ء کی سرحد اور بیت المقدس دارالحکومت والی فلسطینی ریاست کے قیام تک امن نہیں ہو گا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ امریکی صدر کے فیصلہ سے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام پر منفی اثر پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے