Voice of Asia News

لاہور میں مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار،ایک فرار

لاہور /اسلام آباد(وائس آف ایشیا)لاہور پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا۔گزشتہ روز لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں پولیس نے کارروائی کی ہے، پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کاروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والا گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے، گروہ کے سلاٹر ہاوس سے200من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت بر آمد ہوا ہے جسے ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے