Voice of Asia News

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشیوں سے تنگ آ گئے بابر اعوان سے مکالمہ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشیوں سے تنگ آ گئے۔ جمعرات کے روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کے سامنے پیشی کے بعد گاڑی میں بیٹھتے ہوئے عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھا تھا آج آخری پیشی ہے مگر اب پھر آنا پڑے گا۔ اس پر بابر اعوان نے مسکرا کر عمران خان کو گاڑی میں بٹھا دیا۔ واضح رہے کہ 2014ء کے دھرنے کے دوران عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں پی ٹی وی حملہ کیس‘ پارلیمنٹ حملہ کیس‘ ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑوانے کا کیس اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے انہیں آئندہ پیر کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے