Voice of Asia News

بھارت میں ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت9افراد ہلاک، 4 زخمی

تامل ناڈو (وائس آف ایشیا)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق تامل ناڈو میں مسافر وین سڑک پر کھڑی لاری میں جاگھسی، حادثے میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں 4افراد زخمی بھی ہوئے ، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے