Voice of Asia News

اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی یقینی بنائیں گے،ٹلرسن

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہاہے کہ اسرائیلی دارالحکومت کی منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمدکو یقینی بنایاجائیگا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکی شہریوں کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کے تحفظ سے متعلق اہم سفارتی عملے کواحکامات جاری کردیے ہیں اور کہا کہ امریکی حساس اداروں کوسخت سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے