Voice of Asia News

سب سے بڑا آئس اسکیٹنگ رنک عوام کے لئے کھول دیا گیا

ماسکو(وائس آف ایشیا)ماسکو میں 20ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلا یورپ کا سب سے بڑا آئس اسکیٹنگ رنک عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ٹھنڈ کے مزے لیتے ملکی اور غیرملکی سیاح یہاں کارخ کررہے ہیں اوراسکیٹنگ کے ایڈونچر سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے۔مصنوعی برف سے تیار کئے گئے اس اسکیٹنگ رنک کے افتتاح کے موقع پردلچسپ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نا صرف شاندار آتش بازی کا دلکش نظارہ شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا بلکہ گراونڈ سے 35میٹر کی اونچائی پر 35ماہر کرتب بازوں نے ایسے شاندار اسٹنٹس پرفارم کئے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔پارک پر بنے اس رِنک میں خصوصی کولنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیا ہے جہاں رنگا رنگ کاسٹیوم پہنے شرکا اسکیٹنگ کے مزے لینے میں مصروف دکھائی دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے