Voice of Asia News

شمالی کوریانے امریکا سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردئیے

پیاگ یانگ/واشنگٹن(وائس آف ایشیا)وزارت خارجہ شمالی کوریا نے امریکا سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردئیے ہیں، امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیش گی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنادیا ہے۔وزارت خارجہ شمالی کوریا ری یونگ ہو کا کہنا ہے کہ صرف یہ سوال باقی رہ گیا ہے کہ جنگ کب چھڑتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں۔امریکا نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ کر جوہری جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اپنی جوہری قوت سے اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کردے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے