Voice of Asia News

سلمان بٹ اور محمد آصف کے ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

لاہور(وائس آف ایشیا)قومی ٹیسٹ ٹیم میں متوقع اکھاڑ پچھاڑ کے نتیجے میں سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باﺅلر محمد آصف کی واپسی کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کیخلاف گزشتہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی سکواڈ میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، دونوں کرکٹرز قائد اعظم ٹرافی اور دیگر ڈومیسٹک ایونٹس میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لہٰذا انہیں آزمائش کیلئے میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے، ایک حالیہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہوا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ میں ترجیح دی جائے لہٰذا دونوں سزا یافتہ کرکٹرز جلد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ممکن بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم مختصر فارمیٹ میں تو متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں اسکی پرفارمنس سلیکشن کمیٹی کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے