Voice of Asia News

امریکا سے جنگ فرض ہوچکی اب صرف تاریخ طے ہونا باقی ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(وائس آف ایشیا) شمالی کوریا نے امریکا سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر جنگ فرض ہوچکی ہے اب صرف اس کی تاریخ طے ہونا باقی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑے پیمانے پر مشترکہ فوجی مشقوں اور جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے میں جنگ کو یقینی بنا دیا ہے،  امریکا نے ایسا کرکے ایک طرح سے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی حکام جزیرہ نما کوریا کو جنگ میں دھکیلنے کے لئے محاذ آرائی پر مبنی بیانات دے رہے ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن جنگ سے بھاگنے والے بھی نہیں۔ری یونگ ہو کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر جنگ فرض ہوچکی ہے صرف اس کی تاریخ طے ہونا باقی ہے اگر امریکا نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ  کر جوہری جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کردے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے