Voice of Asia News

اداکارہ پرینکا چوپڑا کیلئے سب سے پرکشش ایشیائی خاتون کا اعزاز

لاہور(وائس آف ایشیا) برطانیہ میں کرائے گئے پول میں پرکشش ایشیائی خواتین کی فہرست میں پرینکا پہلے نمبر پر رہیں جبکہ ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکار نیا شرما دوسرے اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون تیسرے نمبر پر رہیں۔ لندن کے ہفتہ روزہ اخبار ایسٹرن کی جانب سے کئے گئے پول کا نتیجہ منگل کو جاری کیاگیا۔ امریکی سیریئل ’کوانٹیکو‘ کی اداکارہ پرینکا دنیا کی سب سے پرکشش خاتون کا خطاب جیتنے کی دوڑ میں گزشتہ سال دیپیکا پڈوکون سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ دیپیکا اس بار تیسرے نمبر پر ہیں۔پرینکا نے کہا کہ میں حقیقت میں اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتی، اس کا پورا کریڈٹ میری میراث اور آپ کے نظریے کو دیا جانا چاہئے، آن لائن پول میں اپنے لئے ووٹ دینے پر پرینکا نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے چاہنے والے بھی دنیا بھر میں ہیں، برطانوی میگزین کی فہرست میں ماہرہ ایشیا کی پانچویں پرکشش حسینہ ہیں۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن کا اس فہرست میں 37واں نمبر ہے جبکہ حمائمہ ملک بتیس ویں پرکشش حسینہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے