بچوں کی دنیا

پیٹ میں کیڑے پیدا کرنے والے انفیکشن سے بچاؤ

لاہور(وائس آف ایشیا کی رپورٹ)بچوں میں بہت عام پیٹ کی ایک بیماری کا تعلق حفظان صحت سے ہوتا ہے۔ جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے چند بنیادی اصولوں کی پابندی سے بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کا سبب بننے والے انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔طبی ماہرین اور بچوں کے ڈاکٹروں کے اندازوں کے مطابق 5 سے 9 …

Read More »

ٹیکنالوجی کا استعمال بچوں کی صحت کیلئے خطرناک

بیجنگ(وائس آف ایشیا) ماہرین نفسیات نے کہا ہے کہ موبائل فون کثرت سے استعمال کرنے والے نوجوانوں اور بچوں کی نیند، موڈ اور ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ایشیائی ماہر نفسیات ڈاکٹر زینگ یان نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں بالغ نوجوانوں اور بچوں کی کل تعداد 3 ارب سے بھی زائد ہے جو کہ مستقبل میں بھی …

Read More »

دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 ہزار بچے روزانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،

اقوام متحدہ (وائس آف ایشیا) دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 15 ہزار بچے ہر روز موت کے منہ میں چلے جاتے ہیںجبکہ چار ہفتے کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی موت کا نوالہ بن جانے والے بچوں کی تعداد سات ہزار یومیہ ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہی …

Read More »

والد کا رویہ بیٹی کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق

  لاہور(خصوصی رپورٹ وائس آف ایشیا ) بچوں کی پرورش اور نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں والد کا کردار ایک ’خاموش اور بے عمل‘ شخص کے طور پر سمجھا جاتا ہے لیکن بیٹیوں کے معاملے میں ایسا نہیں اور والد کا بیٹیوں پر اثر ہمارے سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔اگرچہ اس میں بدلتے ہوئے …

Read More »

گندگی بچوں کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے

لاہور(خصوصی رپورٹ وائس آف ایشیا )جی ہاں! تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو بچے زیادہ صاف ستھرے ماحول میں پلتے ہیں ان میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کمزور پڑ جاتی ہے۔ ایسے بچوں میں موٹاپا اور کئی اقسام کی الرجیز جنم لینا شروع کر دیتی ہیں۔بچوں کو مضبوط مدافعتی نطام تشکیل دینے کیلئے اینٹی بائیوٹکس کی نہیں بلکہ …

Read More »

کشمش بچوں کی نشوونمامیں غذااہم کردار اداکرتی ہے

لاہور(خصوصی رپورٹ وائس آف ایشیا )بچوں کی نشوونمامیں غذااہم کردار اداکرتی ہے ۔جتنی اچھی یعنی صحت بخش اورمتوازن غذا آپ اپنے بچے کودینگے اتناہی آپ کابچہ صحت مند اورتوانارہے گا۔کشمش ایک مشہورمیوہ ہے جس کاشمار عام طورپرڈرائے فروٹ میں کیاجاتاہے ۔کشمش انگو رسے بنتی ہے چھوٹے انگور جس میں بیج نہیں ہوتا خشک ہونے پرکشمش کی شکل اختیارکرلیتاہے۔ بڑے انگورجس …

Read More »

کھیل کھیل میں سکھائیں بچوں کو 8ورزشیں

لاہور(وائس آف ایشیا)بچپن سے ہی ورزش کی عادت بچوں کی بنیادی نشونما میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔لیکن ہمارے ہاں موبائل اور لیپ ٹاپ کے زمانے میں کھیل کود پر دھیان کم ہی ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ بچوں میں کھیل کود اور دیگر سرگرمیاں اب نہ ہونے کے …

Read More »

بہاولنگر میں 3 سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہاولنگر(وائس آف ایشیا)سورج گنج کے علاقے میں 3 سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بہاولنگر کے نواحی علاقے سورج گنج میں تین سالہ معصوم بچی کو پڑوسی نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی علیزہ فاطمہ کی حالت غیر ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ …

Read More »

بچے کی پرورش میں ماں باپ کا کردار

لاہور(وائس آف ایشیا)بچے کی پرورش میں باپ کا کردارانتہا ئی اہم ہے ۔جس شخص کو اللہ تعالیٰ باپ کا درجہ دیتا ہے توباپ ہونے کے ناطے اس پر بہت سی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔خاندان کا سربراہ ہونے کے ناطے باپ کو اپنے بچے کو زمانے کے سردوگرم راستوں سپر چلنے کا ڈھنگ سکھانے کے ساتھ ساتھ اسکی تعلیم …

Read More »

ایبٹ آباد کا سرکاری اسپتال نوزائیدہ بچوں کی لاشیں کوڑے میں پھینکنے لگا

ایبٹ آباد(وائس آف ایشیا)ضلع کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زچگی کے دوران مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی لاشیں کوڑے میں پھینکی جانے لگیں۔ ایبٹ آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ زچہ و بچہ کا عملہ زچگی کے دوران لیبر روم میں دم توڑ جانے والے نومولود بچوں کی لاشوں …

Read More »

بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے

لاہور ( وائس آف ایشیا ) بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے ،جو بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت اختیار کرتا ہے تو بچے اپنے اصل ٹریک سے اتر جاتے ہیں ۔ماں بچوں کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ اس کا فرض بھی ہے مگر اس کے …

Read More »

افغان بچوں کو شام کی لڑائی میں جھونکا جا رہا ہے،ایران پر ‘ہیومن رائٹس واچ’ کا الزام

واشنگٹن (وائس آف ایشیا ) بین الاقوامی حقوق کا دفاع کرنے والے ایک شخص نے الزام لگایا ہے کہ ایران افغان تارکینِ وطن کے 14 برس تک کے کم عمر بچوں کو بھرتی کرکے انھیں شام میں سرکاری افواج کیساتھ لڑنے کے لیے بھیج رہا ہے، جو بات جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔اتوار کے روز شائع ہونے والی …

Read More »

کمسن لڑکیوں سے شادی ،بھارت میں گرفتار عمان کے 5شہریوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

حیدر آباد(وائس آف ایشیا)کمسن لڑکیوں سے شادی کرنے پر گرفتار ہونے والے عمانی شہریوں کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بھارتی ریاست حیدر آباد میں 5عمانی شہریوں کو کم سن لڑکیوں سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔بھارت میں 18سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنا ایک جرم ہے …

Read More »

دادو میں قرض کے بدلے باپ نے 5سالہ بچی کا نکا ح 15سالہ لڑکے سے کر دیا

دادو(وائس آف ایشیا)دادو میں قرض کے بدلے باپ نے 5سالہ بچی کا نکا ح 15سالہ لڑکے سے کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد علی 15سالہ لڑکے سے جوا ہار گیا اور جوئے کی رقم 40ہزار روپے ادا نہیں کر پایا، معاملہ حل کرنے کیلئے اس نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کی شادی لڑکے سے کرنے کی حامی بھرلی۔گزشتہ روز …

Read More »

ایران میں بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو چوراہے پر پھانسی

تہران(وائس آف ایشیا) ایران میں سات سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 42 سالہ مجرم اسماعیل جعفرزادہ کو سرعام پھانسی دے دی گئی ہے۔ تفتیش کے بعد جعفرزادہ پر یہ الزام ثابت ہوچکا تھا کہ اس نے سات سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔دورانِ تفتیش مجرم …

Read More »

باپ کے ساتھ رہنے والے بچے بہتر نشوونما پاتے ہیں

لندن( وائس آف ایشیا) برطانوی ماہرین نے ایک دلچسپ سروے میں انکشاف کیا ہے کہ جو بچے اپنے والد کےساتھ رہتے ہیں وہ نہ صرف زیادہ صحتمند، مسرور، نفسیاتی اور جسمانی طور پر بہتر نشوونما پاتے ہیں۔برطانوی ماہرین کے اس سروے میں یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ جو بچے اپنے والد کےساتھ رہتے ہیں وہ نہ صرف ذیادہ صحتمند، مسرور، نفسیاتی …

Read More »

ڈیفنس کراچی میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

کراچی( وائس آف ایشیا) ڈیفنس کے پوش علاقے میں 17 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی۔سول اسپتال میں 17 سالہ فاطمہ کی لاش کا دوسری بار پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے لاش کا معائنہ کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایم ایل او ڈاکٹر قرار عباسی نے قتل کی …

Read More »

سردیوں میں پیدا ہونے والے بچے 5 ماہ قبل رینگنا شروع کر دیتے ہیں، ماہرین

واشنگٹن( وائس آف ایشیا)ماہرین کے مطابق سردیوں میں پیدا ہونے والے بچے گرمیوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت 5 ماہ قبل رینگنا (کرالنگ) شروع کر دیتے ہیں جس کی ایک وجہ گرمیوں میں دنوں کا بڑا ہونا بھی ہے۔ امریکی سائنسی جریدے ہیلتھ نیوز میں شائع اسرائیلی یونیورسٹی آف ہیفہ کے سائنسدانوں کے مطابق سردیوں سے لے کر …

Read More »

بھارت میں 6 بچے خونی بلیووہیل گیم کا شکارہوگئے

نئی دہلی( وائس آف ایشیا) بلیو وہیل نامی خونی گیم روزبروز بچوں اورنوجوانوں کو اپنا شکار بنارہا ہے، لوگ اس گیم کے ذریعے خود کو نقصان پہنچانے کے ساتھ اپنی جان لینے سے بھی گریزنہیں کررہے، بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والےمزید 6 بچے اس خونی کھیل کا شکارہوگئے۔آج کل سوشل میڈیا پربلیو وہیل نامی ویڈیو گیم کا …

Read More »

فرانسیسی عدالت نے والدین کو اپنی پسند سے بچے کا نام رکھنے سے روک دیا

پیرس( وائس آف ایشیا) فرانس میں عدالت نے ایک جوڑے کو اپنے بچے کا نام اپنی پسند سے رکھنے سے روک دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے علاقے بریٹینی سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اس کا نام ’’فانچ‘‘ رکھنا چاہا لیکن اسپتال انتظامیہ نے برتھ سرٹیفکیٹ میں یہ نام لکھنے …

Read More »