قومی خبریں

تحریک انصاف کا 100 روزہ پلان، مسلم لیگ ن جواب دینے کیلئے تیار

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )پاکستان تحریک انصاف کا 100 دن کے ایجنڈے پر پاکستان مسلم لیگ ن آج ردعمل دے گی، احسن اقبال، اویس لغاری، ہارون اختر اور ملک احمد خان آج 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس 3 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف …

Read More »

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فاٹااصلاحات پر اتفاق

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کے  اجلاس میں  فاٹا اصلاحات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مشیر قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پی پی پی کی شیری رحمن، قومی وطن …

Read More »

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل: ڈائریکٹرایل ڈی اے سمیت دوافسران گرفتار

لاہور (وائس آف ایشیا )نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے ہیڈ کوارٹرز رانا شہزاد اور سابق افسر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ایل …

Read More »

نقیب اللہ قتل کیس کے سرکاری وکیل کو سنگین دھمکیاں ملنے کا انکشاف

کراچی(وائس آف ایشیا )نقیب اللہ قتل کیس کے وکیل استغاثہ سنگین دھمکیوں کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ سرکاری وکلا نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے معذرت کرلی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کو …

Read More »

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ ودفاع خرم دستگیرکے علاوہ دیگروزراء بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں علاقائی سلامتی، کنٹرول لائن پربھارتی …

Read More »

شریف خاندان کے وکیل نے پاناما کیس کا ریکارڈ حاصل کر لیا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانے کیلئے شریف خاندان کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا مصدقہ ریکارڈ حاصل کر لیا۔شریف خاندان کے وکیل کو فراہم کیے گئے عدالتی ریکارڈ میں شریف خاندان کیخلاف دائر درخواستیں، فریقین کے تحریری جوابات، شریف خاندان کی نظرثانی درخواستیں اور …

Read More »

خواجہ آصف کا نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) خواجہ آصف نے نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ جس میں انہوں کہا ہے کہ بطور رکن اسمبلی ملازمت کرنے پر کوئی آئینی یا قانونی پابندی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے یو اے ای قانون کی غلط تشریح کی۔سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا …

Read More »

کراچی میں آج بھی گرمی کا راج، پارہ 43 کے درمیان رہنے کا امکان

کراچی(وائس آف ایشیا ) کراچی میں آج بھی گرمی کا راج برقرار ہے، پارہ 43 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شدید گرمی میں ہیٹ ویو کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔شہرقائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بند ہو گئیں جبکہ شہر میں جھلسا دینے والی شمالی مغربی ہواؤں کا راج ہے، گرم ہواوں کی …

Read More »

راؤ انوار سمیت دیگر ملزموں کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی

کراچی(وائس آف ایشیا ) نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار ساتھیوں سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر نے سی سی ٹی فوٹیج اور ملزموں کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے شواہد عدالت میں پیش کر دیئے۔سابق ایس ایس پی ملیر ملزم راو انوار جنہیں نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس پروٹوکول کے ساتھ انسداددہشت گردی …

Read More »

کرنل جوزف کی امریکہ اڑان، ورثا کو 50 لاکھ دیت ادا کی گئی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) امریکی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عتیق کے خاندان کو دیت کی مد میں پچاس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ یہ رقم امریکی سفارتخانے کی بجائے حکومت پاکستان نے ادا کی۔ذرائع کے مطابق کرنل جوزف کو امریکہ واپس جانے کی اجازت دینے سے پہلے دیت کی …

Read More »

امریکا میں جاں بحق پاکستانی طالبہ سبیکا کراچی کی رہائشی

کراچی(وائس آف ایشیا ) ٹیکساس سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا بھی جاں بحق ہوئی، جس کا تعلق کراچی سے تھا۔ والد کا کہنا ہے سیبکا انتہائی ہونہار طالبہ تھی، ہمیشہ پہلی یا دوسری پوزیشن لاتی تھی، عید پر اسے گھر آنا تھا۔ٹیکساس سکول میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں 10 طلبا مارے گئے، جن میں پاکستانی طالبہ …

Read More »

نسوار رکھنے کا الزام، درجنوں پاکستانی عراقی جیلوں میں قید

کراچی(وائس آف ایشیا ) پاکستانی ٹور آپریٹرز کی جانب سے مناسب رہنمائی نہ ملنے پر نسوار رکھنے کے الزام میں درجنوں پاکستانی عراق کی جیلوں میں قید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقدس مقامات کی زیارت اور دیگر مقاصد کے لیے بڑی تعداد میں پاکستانی عراق کا سفر کرتے ہیں، ان پاکستانیوں میں نسوار استعمال کرنے والے افراد بھی شامل ہوتے …

Read More »

سانحہ نشترپارک سمیت 13 مقدمات فوجی عدالت منتقل

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )سندھ کی انسدادِدہشت گردی عدالتوں میں کئی برس سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات فوجی عدالت بھیج دیئے گئے ہیں۔ سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں گزشتہ کئی برسوں سے زیرِالتوا ہائی پروفائل مقدمات کو اب فوجی عدالتوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے مقدمات میں کراچی کے 7 اور سکھر کے …

Read More »

تحریک انصاف نے حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا )تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا ہے۔تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی اور حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا پلان آئندہ ہفتے …

Read More »

نیب کی اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے لانے کی تیاریاں

لاہور(وائس آف ایشیا ) ناجائز اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے پیش نہ ہونے پر قانونی پیچیدگیاں بڑھنے لگیں، جس کا فائدہ اسحاق ڈار کو پہنچ رہا ہے ، نیب نے اعلیٰ سطح کی شخصیات سے رابطے کر کے اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔  ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار …

Read More »

بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، فائرنگ’ شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 4 پاکستانیوں کی شہادت اور 10 افراد کے زخمی ہونے پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔ پاکستانی حکام نے بھارتی ہائی کمشنر سے وضاحت مانگتے ہوئے فائرنگ اور شہادتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو بھاری …

Read More »

ایون فیلڈ ریفرنس: نواز، مریم اور کیپٹن صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں تیار کیے گئے سوالنامے پر اعتراض عائد کر دیئے، جس کے باعث ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت شروع کی تو سابق …

Read More »

صاف پانی کرپشن کیس: حمزہ شہباز سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ، 13 سوال کئے گئے

لاہور(وائس آف ایشیا ) صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے نیب آفس میں ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی جس کے دوران نیب حکام نے 13 سوالات کئے۔نیب آفس لاہور میں آج حمزہ شہباز شریف صاف پانی کرپشن کیس میں اپنے خلاف الزامات کا سامنا کرنے پیش ہوئے۔ …

Read More »

وزیراعظم اور خورشید شاہ کی ملاقات، نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات میں آئندہ نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پرغورکیا …

Read More »

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس نہ لینے کا حکم دے دیا اور جن والدین نے اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا دی، ان کی فیس تعطیلات کے بعد ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولوں …

Read More »