بین الاقوامی

نئی دہلی:20 سال سے روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘ کھاتا ہوں، مودی نے اپنی صحت کا راز بتا دیا

نئی دہلی(وائس آف ایشیا) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی صحت کا راز افشا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20سال سے میں روزانہ ’’ 2 کلو گالیاں ‘‘کھارہا ہوں اور یہی صحت کا راز ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن کے ویسٹ منسٹر سینٹر ہال میں ’’بھارت کی بات سب کے ساتھ ‘‘ پروگرام …

Read More »

شام کو میزائل سسٹم نہ دینے کا اخلاقی جواز ختم ہو گیا، روس

دمشق / ماسکو / باکو(وائس آف ایشیا) روس نے کہا ہے کہ شام کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم نہ کرنے کی اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی۔ روسی وزیر دفاع سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام پرامریکی اتحادی حملوں کے بعد یہ اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے کہ روس شام کواینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم فراہم …

Read More »

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کر دیا

انقرہ(وائس آف ایشیا)ترک صدر کا کہنا ہے کہ ملک کو قبل از انتخابات کی ضرورت ہے تاکہ عہدہ صدارت کی منتقلی بروقت ہوسکے۔ان کا کہنا تھا کہ جلد انتخابات کا فیصلہ نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے، اس سے قبل انتخابات نومبر 2019 میں شیڈول تھے جو کہ اب 24 جون 2018 کو منعقد ہوں …

Read More »

شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائلوں کے مزید تجربات نہ کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ(وائس آف ایشیا) شمالی کوریا نے ایٹمی اور میزائلوں کے مزید تجربات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مزید ایٹمی اور میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید ایٹمی تجربات کی ضرورت نہیں جب کہ بین البراعظمی راکٹ ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں۔سربراہ شمالی کوریا کم …

Read More »

ملیریا کے خاتمے کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی ہوگی، بل گیٹس

لندن(وائس آف ایشیا) مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ ملیریا جیسے موذی مرض کو ختم کرنے کے لیے مچھروں کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کرنا ضروری ہوگیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونے والی ’ملیریا سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا …

Read More »

روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی، حالات سازگار نہیں، اقوام متحدہ

نیویارک(وائس آف ایشیا)اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے کہاہے کہ میانمار کی حکومت کے اصرار کے باوجود ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی میانمار کی ریاست راکھین واپسی کے لیے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنے ایک بیان میں واضح طور …

Read More »

ایران اور روس جانور بشارالاسد کی پشت پناہی کررہے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے جنگ سے تباہ حال علاقے مشرقی الغوطہ میں واقع شہر دوما میں شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسد رجیم ہی اس حملے کا ذمے دار ہے جبکہ ایران اور روس ’’ جانور بشارالاسد‘‘ کی پشت پناہی کررہے ہیں …

Read More »

ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیراعظم کی شام کی صورت حال پر بات چیت

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے شام کی موجودہ صورت حال پر ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش …

Read More »

دوما‘‘ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر عالمی طاقتیں نوٹس لیں، اوآئی سی

ریاض (وائس آف ایشیا)سعودی عرب کی علماء کمیٹی اور اسلامی کانفرنس تنظیم نے مشرقی غوطہ کے شہر دوما میں نہتے شہریوں پر کئے جانے والے کیمیائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں انسانیت سوز حملے قرار دیئے ہیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر” دوما "میں نہتے اور معصوم شہریو ں پرکئے جانے والے …

Read More »

امریکا نہیں صرف روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتاہے،حامد کرزئی

کابل(وائس آف ایشیا)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ نہ برطانیہ اور نہ ہی امریکا ، صرف روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتا ہے ۔ امریکا نے سب کو دھوکا دیا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف یہ کیسی جنگ ہے کہ طالبان کے پاس اس وقت پہلے سے زیادہ اسلحہ ہے ۔طانیہ ہماری مدد نہیں کرسکتا کیونکہ …

Read More »

شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر امریکی میزائل حملہ، 16 افراد ہلاک

دمشق(وائس آف ایشیا)شام کے شہر حمس کے فوجی اڈے پر مبینہ امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں 16 ہلاک جبکہ 36زخمی ہوگئے ،ادھر سینئر امریکی عہدیداروں نے شام میں سرکاری فوجی اڈوں پر امریکی حملوں کی تردید کردی۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ حمس کے ایئر بیس پر حملے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوئے جبکہ شامی سرکاری میڈیا کے …

Read More »

اوکیناوا میں دوسری جنگ عظیم کے دوران اجتماعی خودکشی کے مقام پر یادگاری تقریب

ٹوکیو (وائس آف ایشیا) جاپان میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران اجتماعی خودکشی کے مقام پر ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق نابالغ لڑکوں کے ایک گروپ کی جانب سے اوکیناوا کے مقام کو نقصان پہنچانے کے بعد یادگاری تقریب پہلی بار وہاں منعقد کی گئی ہے۔ 2 اپریل 1945ء کو امریکی فوج کے …

Read More »

فوکوشیما کے عوام کا مذہبی رسم کی بحالی پر اظہار مسرت

ٹوکیو  (وائس آف ایشیا)جاپان میں فوکوشیما کے رہائسیوں نے 2011ء کے جوہری حادثے کے بعد معطل کی جانے والی ثقافتی مذہبی رسم کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوکوشیما میں دائی اِچی جوہری بجلی گھر کے نواحی علاقے میں رہنے والے لوگوں نے 2011ء کے جوہری حادثہ میں معطل کی جانے والی مذہبی …

Read More »

خامنہ ای نے ایران کے 280 ارب ڈالر پر قبضہ کر لیا ، اپوزیشن کا الزام

تہران(وائس آف ایشیا) ایرانی حزب اختلاف نے بتایا ہے کہ ایران کے رہبرِ اعلی علی خامنی ای نے جنوبی افریقہ کے بینکوں میں منجمد ایرانی مالی اثاثوں میں 280 ارب ڈالر پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ رقم 2015ء میں تہران اور چھ بڑے ممالک (5+1) کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے نتیجے میں آزاد کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس …

Read More »

ٹرمپ کے ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ْ واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ مائیکل اینٹن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں شام کی صورتحال پر اجلاس ہوا،جس میں …

Read More »

اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری

مقبوضہ غزہ (وائس آف ایشیا) اسرائیل فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کرکے مرکزی دفتر کے بڑے حصے کو تباہ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں واقع حماس کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کردی۔ بمباری سے حماس کے ہیڈ کوارٹر کے ایک حصے کو …

Read More »

امریکہ میں ویٹیکن کا سفارت کار چائلڈ پورنوگرافی رکھنے کی وجہ سے گرفتار

ویٹی کن سٹی (وائس آف ایشیا)پچھلے سال واشنگٹن کے سفارت خانے میں خدمات سر انجام دینے والے ویٹیکن کے ایک سفارت کار کارلو ایلبرٹو کپیلا کو بچوں کا فحش مواد رکھنے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کارلو ایلبرٹو کپیلا کو ویٹیکن کے گارڈز نے گزشتہ روز انہیں حراست میں لے لیا۔ اس بارے …

Read More »

عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا کے ساتھ نا انصافی کی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہیکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے چین کو بے شمار مراعات دیتے ہوئے امریکا کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اگرچہ چین ایک بڑی معاشی طاقت ہے تاہم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اسے ترقی پذیر ملک سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے …

Read More »

امریکامیں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم

واشنگٹن (وائس آف ایشیا)امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن وکن کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم ہوگئی ،امریکا میں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم کرنے کی سمری پر صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن وکن کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم ہوگئی ،امریکا میں غیرقانونی …

Read More »

اسدی رجیم نے دوما میں بچوں سمیت 40 شہری موت کے گھاٹ اتار دئیے

دمشق(وائس آف ایشیا) شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے آبزرویٹری نے کہاہے کہ دمشق کے مشرقی علاقے الغوطہ میں دوما کے مقام پر شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے کم سے کم 40 عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق دوما …

Read More »