رپورٹس

صلاح الدین سے محبت کرتا ہوں،اور انکی عزت کرتا ہوں سابق وزیر بابو سنگھ

سری نگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر بابو سنگھ نے کشمیر کو سہ فریقی تنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا جموں کشمیر میں8لاکھ کی فوج اور نیم فوجی دستوں کی وجہ سے بھارت نے کنٹرول کیا ہے،تاہم اس دوران معصوم بچوں کے دلوں کو چھلنی کیا جارہا ہے۔ینگر میں جموں کشمیر نیشنل لیگ کی طرف کشمیریوں کی سیاسی خواہشات،تاریخی …

Read More »

امریکا نے رقہ کو صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا، روس

ماسکو(وائس آف ایشیا )روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے داعشکے خلاف لڑائی کے دوران رقہ شہر بمباری کی ہے اور اسے صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا ہے۔سریئن ڈیمو کریٹک فورسز نے گذشتہ ہفتے رقہ کا کنٹرول سنبھالا تھا۔علاقے سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رقہ میں زیادہ …

Read More »

مصری پارلیمنٹ نے تین ماہ کے لیے ایمر جنسی کے نفاذ کی توثیق کردی

قاہرہ (وائس آف ایشیا )مصر میں الجیزہ گورنری میں پولیس پر حملے میں بڑے تعداد میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر تین ماہ کے لیے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مصری پارلیمنٹ نے 12 اکتوبر سے تین ماہ کے لیے ہنگامی حالت کے اعلان کی توثیق کردی …

Read More »

اٹلی میں نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کے خلاف مظاہرہ

روم (وائس آف ایشیا )اٹلی کے ہزاروں شہریوں نے اپنے ملک میں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے ہزاروں شہریوں نے دارالحکومت روم کی سڑکوں پر ایک بڑی ریلی نکالی جس میں شریک لوگوں نے نعرے لگائے کہ ہم ایک ایسی دنیا کے خواہاں ہیں کہ جس میں سب کے حقوق برابر ہوں۔ان …

Read More »

تیزاب زدہ پانیوں سے تمام سمندری حیات کو خطرہ لاحق ہے، تحقیق

برلن(وائس آف ایشیا) دنیا بھر کے سمندروں کے تیزی سے تیزاب زدہ ہونے کی وجہ سے تمام سمندری حیات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹیوں کی آٹھ سال پر محیط تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سمندری حیات کی چند اقسام کو اس سے فائدہ پہنچے گا لیکن زیادہ تر خوراک کی فراہمی …

Read More »

نئی دہلی بھارتی فورسز کے383اہلکار مارے گئے،زیادہ کو پاکستان نے جہنم واصل کیا

نئی دہلی (وائس آف ایشیا ) بھارت کے خفیہ ادارے انٹیلی جنس بیورو نے تصدیق کی ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز کے 383اہلکار مارے گئے ہیں ۔نئی دہلی میں بھارتی پولیس کے یوم یادگار کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ راجیو جین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک …

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں گیسو تراشی کوئی بڑا مسئلہ نہیں ،فوج اس میں نہیں پڑے گی،بھارتی آرمی چیف

جموں (وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بال کاٹنے کا معاملہ اتنا شدت اختیار کر گیا ہے کہ اس پر بھارت کے سپہ سالار کو بھی بولنا پڑا ہے تاہم بپن راوت کہتے ہیں یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے جلد ناسور سے نمٹ لیں گے۔ جموں میں بھارتی فوج کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع …

Read More »

آکسفورڈ کالج سے تصویرکے بعد سوچی کا نام بھی ہٹا دیا گیا

لندن(وائس آف ایشیا) روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز نہ آٹھانے والی آنگ سانگ سوچی کا نام اب آکسفورڈ کے کالج سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔یونی ورسٹی کے کالج سینٹ ہیوز کے طلبہ آنگ سانگ سوچی کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر خاموش نہیں بیٹھے ۔ آکسفورڈ …

Read More »

برازیل، بچوں سے جنسی رغبت کے الزام 108 افراد گرفتار ،پولیس

برازیلیا(وائس آف ایشیا)برازیل میں بچوں سے جنسی رغبت کے الزام 108 افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔برازیل کی پولیس کے مطابق گزشتہ روز انھوں نے لاطینی امریکہ میں بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والوں کے خلاف آج تک کے سب سے بڑے آپریشن میں 108 افراد کو گرفتار کیا ہے۔مشتبہ افراد کو برازیل کے دارالحکومت سمیت ملک کی 24 ریاستوں سے گرفتار کیا …

Read More »

بھارت میں چڑیا گھر کا ملازم شیر کے بچوں کا نوالہ بن گیا

بنگلور(وائس آف ایشیا) بھارت میں چڑیا گھر کے ایک ملازم کو چند روز قبل شیر کے دو بچوں نے اس وقت حملہ کرکے ہلاک کردیا جب وہ ان کا پنجرہ صاف کررہا تھا۔ صرف یہی نہیں شیروں نے اسے بدنصیب ملازم کو اپنا نوالہ بھی بنایا۔40 سالہ انجی بنگلور کی نواح میں واقع بنرگھٹا بائیلوجیکل پارک میں اس وقت سفید …

Read More »

لاہور2015میں دنیا میں 90لاکھ افراد کی ہلاکت کی وجہ آلودگی تھی‘ رپورٹ

لاہور (وائس آف ایشیا)ایک رپورٹ کے مطابق 2015ء میں دنیا میں 90 لاکھ افراد کی ہلاکت کی وجہ آلودگی تھی۔رپورٹ کے یہ نتائج دو سالہ منصوبے سے اخذ کیے گئے ہیں جبکہ ہلاکتیں زیادہ تر کم متوسط اور کم آمدن والے مالک میں ہوئیں۔یہ وہ ممالک ہیں جہاں ایک چوتھائی اموات کی وجہ آلودگی ہی ہوتی ہے۔ بنگلہ دیش اور …

Read More »

گزشتہ 5 برس میں 15 لاکھ سے زائد افراد کوبدعنوانی پر سزا دی گئی، چینی حکام

بیجنگ(وائس آف ایشیا)چین کے انسداد بدعنوانی کے ادارے کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 برس میں 15 لاکھ سے زائد افراد کوبدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں کے جرم پر سزا دی گئی ہے۔ چین کے نشریاتی ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے نظم و ضبط اور نگرانی کے مرکزی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے …

Read More »

بھارت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 50 طلبہ نے خود کشی کی

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں گزشتہ دو ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران 50 طلبہ نے اپنی جانوں کو خود اپنے ہی ہاتھوں سے ختم کر کے موت کو گلے لگا لیا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ رواں ہفتے پیش آیا جس نے پھندا لگا کر خود کشی کر …

Read More »

امریکا مسلم ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کے مشن پر

کوئٹہ ( شاہد عمران بیورو چیف وائس آف ایشیا کوئٹہ)تمام مسلم دنیا کو چھوٹے چھوٹے خطوں میں تقسیم کرنا امریکی پالیسی ہے۔ اقتصادی اہداف، قدرتی خزانوں اور جغرافیائی اہمیت کے اعتبار سے جدید مشرق وسطیٰ امریکا کی پالیسیوں کا مرکز ہے اور ملکی سیاسی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ جدید مشرق وسطیٰ ہی مغربی پالیسیوں کے موافق خطہ ہو …

Read More »

چین،440اعلیٰ حکام کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات

بیجنگ(وائس آف ایشیا) ڈسپلنری حکام نے پانچ سال کے دوران 440اعلیٰ حکام کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات کی ہیں ان افسران میں صوبائی سطح یا اس سے اوپر کے افسران شامل ہیں ۔یہ تحقیقات چینی کمیونسٹ پارٹی کی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بھرپور مہم کو حصہ ہے،کیونکہ اس سے پارٹی کو بھی نقصان پہنچ رہا …

Read More »

میانمار روہنگیا مسلمانوں کو مظالم سے بچانے میں ناکام رہا، اقوام متحدہ

ینگون(وائس آف ایشیا) اقوام متحدہ کے دو خصوصی مشیروں نے کہا ہے کہ میانمار حکومت ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلم اقلیت کو مظالم سے بچانے اور اس حوالے سے خود پر عائد ہونے والی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی۔ نیو یارک سے جمعرات کو فرانسیسی خبر رساں ادارہ کے مطابق اس عالمی ادارے کے ان دونوں …

Read More »

ایودھیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع

ایودھیا(وائس آف ایشیا)بھارت میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ نے ایودھیا میں دیوالی کی تین روزہ تقریب کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دوہزار انیس تک رام مندر تعمیر کردیا جائے گا جبکہ بی جے پی رہنما ونے کٹیار کہتے ہیں …

Read More »

اسرائیلی قبضے میں فلسطین میں معاشی ترقی ممکن نہیں،عالمی بنک

رام اللہ (وائس آف ایشیا)عالمی بنک کی جانب سے جاری کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے تسلسل میں معاشی خوش حالی ممکن نہیں۔ فلسطین میں معاشی ترقی اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے سے ممکن ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بنک کی جانب سے جاری کی …

Read More »

تھائی لینڈ حکومت نے ساحلی سیاحتی مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی

بنکاک (وائس آف ایشیا)تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک کے 20 اہم ساحلی سیاحتی مقامات پرسگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی حکام کی طرف سے ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ نومبر سے ہوگا۔ اس قانون کے تحت ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد …

Read More »

امریکی عدالت نے سفری پابندی کے صدارتی حکم نامے کو معطل کردیا

 واشنگٹن(وائس آف ایشیا)امریکا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم نامے کو معطل کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہوائی  میں مسلم ایسوسی ایشن آف ہوائی اور دیگر افراد کی جانب سے دائر درخواست پر وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے6 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پرپابندی پر حکم امتناع جاری …

Read More »