کشمیر

سری نگر1947 سے آج تک پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کا لہو بہایا گیا

سری نگر(وائس آف ایشیا) جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ ،سالویشن مومنٹ،، مسلم کانفرنس ، محازآزادی ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، ینگ مینز لیگ اور تحریک استقامت نے سانحہ بجبہاڑہ کو بھارتی جمہوریت پرایک بدنما داغ قرار دیا ہے۔ لبریشن فرنٹ چےئرمین محمد یاسین ملک نے سانحہ بجبہاڑہ میں جاں بحق ہوئے افراد کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری …

Read More »

ہماری تحریک نہیں دب جائے گی، کیونکہ ہماری تحریک صداقت پر مبنی ہے سید علی گیلانی

سری نگر(وائس آف ایشیا)کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری تحریک نہیں دب جائے گی، کیونکہ ہماری تحریک صداقت پر مبنی ہے حق خودارادیت کی تحریک میں ہماری کامیابی کی ضمانت اسلام، آزادی اور اتحاد ملّت ہے۔ اگر پوری قوم ان اہداف پر عمل پیرا ہوں تو بہت جلد ہم اپنی منزل …

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بال کاٹنے کی وارداتیں جاری ہیں

سری نگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بال کاٹنے کی وارداتیں جاری ہیں کھاگ بیروہ میں نا کوشش ناکام بنا دی گئی۔اس دوران سونہ مرگ میں مقامی لوگوں نے تین مشتبہ نوجوانوں کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہبر کھاگ بیروہ میں بعد دوپہر نامعلوم افراد نے ایک خاتون پر بال تراشی …

Read More »

پلوامہ میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے زخمی نوجوان عمر بھر کیلئے اپاہج

سری نگر(وائس آف ایشیا) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لتر علاقے میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا نوجوان عمر بھر کیلئے اپاہج بن گیا ہے۔ سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج محمد اشرف اپنے جسم کو کمر سے نیچے حرکت کرنے سے لاغر ہیں وہ دونوں ٹانگوں میں احساسیت بھی کھو چکا ہے۔معالجین …

Read More »

کشمیریوں کی آواز کو دبائے جانے کی پالیسی جاری ہے۔ممبر اسمبلی انجینئر رشید

سری نگر(وائس آف ایشیا)عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی انجینئر رشید نے سانحہ بیج بہاڑہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24سال قبل پیش آچکے سانحہ کے حوالے سے انصاف کی فراہمی میں دیر ہی نہیں کی گئی ہے بلکہ انصاف کیا ہی نہیں گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی نے قومی …

Read More »

سید علی گیلانی کی خانہ نظربندی کی مذمت

سرینگر(وائس آف ایشیا ) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ)کے ترجمان نے پھر ایک بار سید علی گیلانی کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی کو آج مسلسل سات برسوں سے اپنے ہی گھر میں محصور رکھا گیا ہے اور نماز جمعہ ہو، نماز عید ہو یا کوئی جنازہ کہیں بھی انہیں جانے نہیں …

Read More »

خواتین کی عزت کی حفاظت مقدم،بے لگام بھیڑ بن کر معصوموں پر حملے نہ کئے جائیں ،یاسین ملک

سرینگر(وائس آف ایشیا )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہا پنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و ناموس کی حفاظت کرنا ضروری ہے لیکن ایسا کرتے ہوئے معصوم افراد پر حملے کرنا اور انہیں زخمی کرنا حد درجہ مذموم ہے۔ انہوں نے کشمیری خواتین پر ہورہے حملے اور حکمرانوں اور انکی انتظامیہ کا مجرمین …

Read More »

گیسو تراشی فوجی منصوبہ،عورت ذات کی تذلیل ناقابل برداشت ہے،مزاحمتی قیادت

سرینگر(وائس آف ایشیا )مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ کشمیر میں گیسو تراشی کو فوجی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔حریت قائدین نے ریاست جموں کشمیر میں بھارت کی افواج اور ریاستی حکومت کی طرف سے جموں …

Read More »

مقبوضہ کشمیر 3خواتین کی چوٹیاں کاٹ دی گئیں،فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں17 افراد زخمی

سرینگر(وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیر میں مزید 3خواتین کی چوٹیاں کاٹ دی گئیں،فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں17 افراد زخمی ،گیسو تراشی کے شبے میں سوپور میں ذہنی مریض کو زندہ جلانے کی کوشش،حضرت بل میں شہری کو پانی میں ڈبویا گیا،6متاثرہ خواتین کا علاج و معالجہ کیلئے رجوع کے بعد معائنہ ،ماہرین نے واقعات کو درست قرار دے دیا،مزاحمتی …

Read More »

چوٹی کاٹ لہر، سازش کے خلاف لوگ متحد ہوجائیں، مسلم کانفرنس و دیگر

سرینگر (وائس آف ایشیا )مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیرمین چیرمین شبیر احمد ڈار، محاز آزادی کے صدر محمد اقبال میر ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیرمین محمد احسن اونتو، ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے چیرمین غلام نبی وار نے اپنے ایک مشترکہ بیا ن میں موئے تراشی کی گھناونی سازش کو …

Read More »

منصوبے کے تحت ریاست میں خانہ جنگی کو ہوا دی جارہی ہے حریت کانفرنس

سری نگر(وائس آف ایشیا)حریت کانفرنس گ نے شوپیان، ترال اور جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں میں فوج کے ہاتھوں عسکریت پسندوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ کرنے اور ان کے رشتہ داروں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے ہر حد پار کرلی ہے ۔ بیان میں حریت نے فوجی کارروائی کو بلا جواز …

Read More »

کشمیری عسکریت پسندوں کے گھروں پر حملے اہل خانہ تشدد کا نشانہ

سری نگر(وائس آف ایشیا) بھارتی فوج نے نئے فوجی آپریشن میں کشمیری عسکریت پسندوں کے گھروں پر حملے کر کے گھر تباہ کرنے اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا شروع کر دیا ہے ۔جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف 90کی طرز پر کاروائی کی شروعات کرتے شوپیان کے بعد ترال قصبے میں ایس پی …

Read More »

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی جبری بال تراشی کا سلسلہ 44 ویں دن میں داخل

سری نگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی جبری بال تراشی کا سلسلہ 44 ویں دن میں داخل ہوگیا ہے اس دوران خواتین کے بال کاٹنے کے5 تازہ واقعات پیش آئے۔ بال تراشی کے تازہ واقعات کے خلاف وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل کے علاقوں میں احتجاجی مظاہریں اور بھارتی فورسز میں جھڑپیں ہوئی …

Read More »

مشتعل ہجوم نے سپیشل پولیس افسر ایس پی او کی درگت بنادی

سری نگر(وائس آف ایشیا) سری نگر کے علاقے دھوبی گھاٹ حضرت بل میں مشتعل ہجوم نے سپیشل پولیس افسر ایس پی او کی درگت بنادی معلوم ہوا ہے کہ جبکہ خبر پھیل گئی کہ بال کاٹنے والا گھو م رہا ہے اس دوران لوگ گھروں سے باہر آئے اور ایس پی او کو پکڑ کر اس کی ہڈی پسلی ایک …

Read More »

پراسرار طور پر خواتین کی بال تراشی کے واقعات میں بتدریج اضافہ

سری نگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی طرف سے پراسرار طور پر خواتین کی بال تراشی کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے۔شمال و جنوب میں ایسے واقعات کی تعداد150سے تجاوز کر گئی ہے۔ اعدادوشما ر سے ظاہر ہورہا ہے کہ شہر سرینگر میں ہر روز جوان سال خواتین اور چھوٹی لڑکیوں حتی کہ عمر رسیدہ …

Read More »

علی گیلانی کا’یو این انسانی حقوق کونسل‘‘ کارُکن منتخب ہونے پر اہل پاکستان کو مبارکباد

سری نگر(وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے امریکہ اور بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان کے ’’یو این انسانی حقوق کونسل‘‘ کارُکن منتخب ہونے پر حکومت پاکستان اور اہلیان پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت کی مخالفت کے باوجود 151ممالک کا پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے نمائندگی …

Read More »

حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس 21؍اکتوبر کو سری نگر میں ہوگا

سری نگر(وائس آف ایشیا) کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس 21؍اکتوبر کو سری نگر میں ہوگا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی غوروخوض ہوگا اور آئندہ کا لائحہ عل ترتیب دیا جائے گا۔ واضح رہے یہ اجلاس حریت چیرمین سید علی گیلانی کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ رحمت آباد حیدرپورہ میں منعقد ہوگا۔ترجمان …

Read More »

خواتین کے بال کاٹنے سے متعلق پولیس تحقیقات میں میں ناکام رہی ہے

سری نگر(وائس آف ایشیا) خواتین کے ریاستی کمیشن کی چیئر پرسن نعیمہ احمد مہجور نے خواتین کے بال کاٹنے سے متعلق پولیس تحقیقات پر برہمی کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ابھی تک خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے روزانہ کی بنیادوں پر کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہے ۔کمیشن کی چیئر پرسن نعیمہ احمد مہجور نے کہا کہ انہوں نے تشکیل …

Read More »

شوپیان کے کئی علاقوں میں فورسز کے عسکریت پسندوں کے گھروں پر حملے

سری نگر(وائس آف ایشیا) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے کئی علاقوں میں فورسز نے عسکریت پسندوں کے گھروں پر حملے شروع کر دیے ہیں درجنوں گھروں پر چھاپوں کے دوران زبردست توڑ پھوڑ اور مکینوں کی بے تحاشا مارپیٹ کی اور عسکریت پسندوں کے کئی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا جن میں عسکریت پسندوں کے بھائی اور والد بھی …

Read More »

کوٹ بلوال جیل میں قیدیوں کے ساتھ ظلم وجبر کیا جارہا ہے

سری نگر(وائس آف ایشیا)کوٹ بلوال جیل میں قیدیوں کے ساتھ ظلم وجبر کیا جارہا ہے حریت پسند قیدیوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن نے ریاستی پولیس کے سربراہ،ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات اور سپر انتنڈنٹ کوٹ بلوال جیل کو اس معاملے پر ایک ماہ کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے …

Read More »