Voice of Asia News

دانتوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہے سگریٹ نوشی

لاہور(وائس آف ایشیا کی خصوصی رپورٹ)جرمن انسٹیٹیوٹ آف ہیومین نیوٹریشن اور یونیورسٹی آف برمنگھم میں ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ سگریٹ پینے مرد حضرات کے دانت سگریٹ نہ پینے والوں کے مقابلے میں 3.6 گنا زیادہ تیزی سے گرتے ہیں۔جبکہ سگریٹ نوش خواتین سگریٹ نہ پینے والی خواتین کے مقابلے میں 2.6 گنا جلدی دانتوں جیسی نعمت سے محروم ہوجاتی ہیں۔تحقیق کے مطابق دانتوں کے گرنے اور سگریٹ نوشی کا یہ تعلق نوجوانوں میں زیادہ واضح نظر آتا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چین اسموکرز کے دانت ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرتے ہیں جو نسبتا کم سگریٹ پیتے ہیں۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر اور اس تحقیق کے بانی تھامس ڈائی ٹرچ کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران 23 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ تر دانتوں کے گرنے کی وجہ مسوڑوں کی بیماری پریڈ ڈونٹیسٹ ہے جو کہ تمباکو سے پیدا ہوتی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ سگریٹ نوشوں کے مسوڑوں میں جلد خون آنے لگتا ہے جو پریڈ ڈونٹیسٹ کی علامت ہے تاہم سگریٹ نوشی چھوڑ دینے سے دانت گرنے کا عمل رک جاتا ہے تاہم دانت گرنے کا خطرہ پھر بھی موجود رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے