Voice of Asia News

مصباح اور یونس خان کے بعد پاکستان ٹیسٹ میں اوسط درجے کی ٹیم بن چکی ہے :وسیم اکرم

لاہور(وائس آف ایشیا )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مصباح اور یونس خان کے بعد پاکستان ٹیسٹ میں اوسط درجے کی ٹیم بن چکی ، ماضی کے برعکس ڈومیسٹک کرکٹ میں منصوبہ بندی دکھائی نہیں دیتی۔ایک انٹرویو میں عظیم فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ جس طرح شاعر کو شعر کی آمد ہوتی ہے،کرکٹ آرگنائزرز بھی اسی طرح اچانک ٹورنامنٹ کرادیتے ہیں ، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔وسیم اکرم نے ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس خان کی ریٹائر منٹ کے بعد پاکستان اوسط درجے کی ٹیسٹ ٹیم بن چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشز سیریز کا پاک بھارت سیریز سے کوئی موازنہ نہیں کیونکہ ایشز کو چار سے پانچ ملین لوگ دیکھتے ہیں لیکن پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے ایک ارب سے زائد انسان بے تاب ہو جاتے ہیں۔سابق کپتان نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ میڈیا کے بجائے صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے