Voice of Asia News

روزانہ 42 گرام ڈارک چاکلیٹ کھانے کو بلڈ پریشر میں کمی

لاہور(وائس آف ایشیا کی خصوصی رپورٹ)ییل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں روزانہ 42 گرام ڈارک چاکلیٹ کھانے کو بلڈ پریشر میں کمی کا سبب پایا گیا۔جب دل کرے اس وقت کھائیںیہ ضروری نہیں کہ دن کے تین ہی مخصوص اوقات میں کھانا کھایا جائے۔ اس کے بجائے جب آپ کو بھوک لگے اس وقت غذا لیجئے اور اگر کھانے کا دل نہیں کررہا تو ایک وقت کا کھانا چھوڑ دینے میں کوئی حرج نہیں۔مناسب نیند لیںنیند کو ہمیشہ اہمیت دیں اور کسی بھی غیر ضروری کام کے لیے اس کی قربانی نہ دیں۔ اگر آپ کا سونے کا اچھا روٹین ہے تو آپ کی زندگی طویل اور صحت مند ہوگی۔ مناسب نیند نہ لینے کے روٹین سے وقتسے پہلے موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ زندگی میں زیادہ تنا، زیادہ وزن اور توانائی کی کمی بتائی جاتی ہے۔ورزش نہیں تو چہل قدمی کریںاگر آپ روزانہ ورزش کے لیے وقت نہیں نکال سکتے تو کم از کم تیز چہل قدمی کو اپنے معمول کا حصہ بنالیں۔ روزانہ 20 سے 30 منٹ چہل قدمی سے آپ کی زندگی میں کئی سالوں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے