Voice of Asia News

بلوچستان اسمبلی کے 14 ارکان نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

کوئٹہ(وائس آف ایشیا )بلوچستان اسمبلی کے 14 ارکان نے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی میرعبدالدوس بزنجونے سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں 14 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں ہمارے تحفظات تھے جنہیں دورنہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے ہم نے نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی 65 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 52 حکومتی اتحاد میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے