Voice of Asia News

ٹرمپ کے بیان پرغور کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں امریکی صدر کے بیان پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حوالے سے بیان پر غور کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے۔واضح رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی رہنماؤں کو بے وقوف سمجھتا ہے اور امریکا نے بھی پاکستان کی مدد کرکے بے وقوفی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے