Voice of Asia News

ڈیل سٹین کامیاب ترین جنوبی افریقن ٹیسٹ بائولر بننے کے قریب

کیپ ٹائون(وائس آف ایشیا ) مایہ ناز فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کو کامیاب ترین جنوبی افریقن ٹیسٹ بائولر بننے کیلئے 4 وکٹیں درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ اب تک 85 ٹیسٹ میچز میں 417 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ سابق جنوبی افریقن کپتان شان پولک نے 108 میچ کھیل کر 421 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیل سٹین کندھے کی سرجری کے باعث 14 ماہ تک کھیل سے دور رہے، زمبابوے کے خلاف چار روزہ ٹیسٹ سے بھی آخری لمحات میں وہ بیماری کی وجہ سے دستبردار ہوگئے تھے، اگرچہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انہیں سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے