Voice of Asia News

جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 جنوری سے شروع ہوگا

کیپ ٹائون(وائس آف ایشیا ) جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 جنوری سے نیولینڈز، کیپ ٹائون میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقا پر ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 سے 9 جنوری تک نیولینڈز، کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 جنوری تک سپر سپورٹ پارک، سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم فروری کو ڈربن، دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹائون، چوتھا میچ 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 فروری کو جوہانسبرگ، دوسرا میچ 21 فروری کو سینچورین اور تیسرا 24 فروری کو کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے