Voice of Asia News

متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے شاہد آفریدی پر شرمناک الزام لگا دیا

نئی دہلی(وائس آف ایشیا )گزشتہ سال قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کیساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کے الزامات لگانے والی متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے بھارتی ریالٹی شو ’ بگ باس‘ میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا تھا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اب بھی اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔عرشی نے ایک مرتبہ پھر نشے میں دھت ہو کر شاہد آفریدی پر اب تک کا شرمناک ترین الزام عائد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عرشی خان کا کہنا ہے کہ ”عرشی بدنام ہوئی، آفریدی تیرے لئے،بھارت بولتا ہے کہ پاکستان جاﺅ، پاکستان بولتا ہے کہ بھارت جاﺅ، اب مجھے کون اپنائے گا ، تم۔ کون۔؟ تم“۔ان کی اس ویڈیو نے پاکستانیوں کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے