Voice of Asia News

سال2018ء میں دہشتگردی کا مسئلہ اپنی شدت برقرار نہیں رکھ سکے گا، وزیر اعظم یلدرم

استنبول(وائس آف ایشیا ) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں پولیس ڈائریکٹریٹ کوآرڈینیشن مرکز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 2018 ء میں دہشتگردی کا مسئلہ اپنی شدت برقرار نہیں رکھ سکے گا، ہم دہشت گردی کے مسئلے کو ترکی کے ایجنڈے میں زیادہ نچلی سطح پر لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پہلے اس پر یقین کرنا ضروری ہوتا ہے اور ہمارا شعبہ پولیس اس پر یقین رکھتا ہے۔پولیس کی خود اعتمادی اور عزم کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف ہماری جدو جہد ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ تقویت حاصل کر رہی ہے۔ وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے درمیان باہمی تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس وقت پولیس، جینڈر میری، چوکیدار اور فوج کے درمیان جو تعاون میں دیکھنے میں آ رہا ہے وہ تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ یہ تعاون اور کوآرڈینیشن دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک دوسرے سے معلومات پوشیدہ رکھی جائیں گی اور اداروں کے درمیان خلیج برقرار رہے گی تو اس کا بدل صرف سکیورٹی فورسز کو ہی نہیں پوری ملت کو ادا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے