Voice of Asia News

جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کو نئے سال کے آغاز پر مبارک باد، شاہی محل میں شاندار تقریب

ٹوکیو(وائس آف ایشیا ) جاپان کے شاہی خاندان کے ارکان اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شہنشاہ اکی ہیٹو اور ملکہ میچیکو کو نئے سال آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے شاہی خاندان کے ارکان اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے جانب سے نئے سال کے آغاز کی خوشی میں ٹوکیو کے شاہی محل میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں شہنشاہ اکی ہیٹو اور ملکہ میچیکو کو نئے سال آغاز پر مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پرایوانِ زیریں کے اسپیکر تاداموری اوشِیما اور ایوانِ بالا کے صدر چٴْواِیچی داتے نے شاہی جوڑے کو نئے سال پر ہدیہ تبریک پیش کیا ۔ولی عہد شہزادہ نارٴْوہیٹو اور شاہی اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ وزیرِاعظم، ارکانِ پارلیمان، اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سربراہان اور دیگر ملکوں کے سفیروں نے شرکت کیا جس کے جاپان کے شہنشاہ نے جواب میں کہا، کہ وہ ملک کی ترقی اور اپنے عوام کی خوشحالی کے لئے دعاگو ہیں۔130 ملکوں کے سفیروں نے بعد از دوپہر محل کا دورہ کیا۔ معزز سفیروں اور اٴْن کی بیگمات نے باری باری شاہی جوڑے سے ملاقات کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے