Voice of Asia News

کامیڈی فلم ’’ماما میا2ہیئر وی گو اگین‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا

نیویارک (وائس آف ایشیا ) رومانٹک اور کامیڈی فلموں کے دیوانوںکے لیے خوشخبری یہ ہے کہ برٹش امریکن کامیڈی فلم ’ماما میا2ہیئر وی گو اگین ‘کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اول پارکر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سال 2008میں ریلیز ہونے والی فلم ماما میا کا سیکوئل ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اداکارہ میریل اسٹریپ،امینڈا سیفرائڈ،للی جیمز،جولی والٹرز،کولن فرتھ،اینڈی گارسیا اور ڈومینک کووپر سمیت دیگر شامل ہیں۔جوڈی کریمیر اور گیری گوزمین کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ یہ میوزیکل کامیڈی فلم 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے