Voice of Asia News

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے میلہ لوٹ لیا

ممبئی(وائس آف ایشیا ) شاہ رخ خان کے بعد اب ان کے بچے بھی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں بالخصوص سہانا خان تو کئی مرتبہ اپنی بہترین فیشن سینس اور خوبصورت شخصیت کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکزی رہی ہیں۔مداحوں نے انہیں سکرٹ، جینز اور اس طرح کے دیگر فیشن والے کپڑے پہنے تو دیکھا ہی تھا مگر اب انہوں نے اپنی ’’دیسی لک‘‘ بھی دکھا دی ہے اور تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔حال ہی میں سہانا خان نے اپنی والدہ گوری خان کے ہمراہ خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کی جس میں لہنگا پہن کر شریک ہوئیں اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہو گئی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح انہوں نے اپنے لئے بہترین لباس کا انتخاب کیا اور ’میلہ‘ لوٹ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے