Voice of Asia News

کنگنا رناوت نے پروڈیوسر مل کر انشورنس کی رقم اینٹھنے کیلئے ڈھونگ رچا دیا

ممبئی (وائس آف ایشیا ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جھانسی کی رانی کی زندگی پر بننے والی فلم مانی کرنیکا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، بدھ کے روز فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین کرتے ہوئے اداکارہ کے داہنے پیر کے ہڈیوں میں ربط پیدا کرنے والے ٹشوز ٹوٹ گئے جس کے باعث ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ دوسری جانب پنک ولا نامی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کنگنا رناوت کو چوٹ نہیں آئی بلکہ انہوں نے پروڈیوسر کے ساتھ مل کر انشورنس کی رقم اینٹھنے کیلئے یہ سب ڈھونگ رچایا ہے۔بدھ کے روز مداح اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب کنگنا رناوت ممبئی کے ایئر پورٹ پر آئیں، انہیں وہیل چیئر پر بٹھا کر لایا گیا جبکہ ان کے داہنے پائوں پر پلاسٹر بھی چڑھا ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت جودھپور میں جھانسی کی رانی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ مانی کرنیکا‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں ۔ انہوں نے 20 فٹ بلند جگہ سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں ان کے داہنے پیر کے ہڈیوں میں باہم ربط پیدا کرنے والے ٹشوز (ligament) ٹوٹ گئے ۔ پیر میں چوٹ لگنے پر کنگنا کو فور طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کے پائوں پر پلاسٹر چڑھا کر انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق کنگنا رناوت شوٹنگ منسوخ کرکے واپس ممبئی آگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے