Voice of Asia News

یاسین ملک کا پروفیسر عبدالاحد وانی کوخراج عقیدت

سرینگر (وائس آف ایشیا ) مقبوضہ کشمیرمیںجموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے شہید دانش پروفیسر عبدالاحد وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ وہ ایک باصلاحیت، ہمہ گیر اور باغ و بہارشخصیت تھے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے پارٹی کے صدر دفتر میں پروفیسر عبدالاحد وانی کی یاد میںمنعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیری قوم کا سرمایہ افتخار تھے اور ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا ء آج تک پرٴْ نہیں ہو سکا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کی تاریخ جب جب رقم کی جائے گی ‘شہید پروفیسر عبدالاحد وانی کا ذکر سنہری حرفوںمیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انہوںنے سماجی ،صحافتی، سیاسی، قانونی اور سفارتی محاذوںپر تحریک آزادی کیلئے خدمات انجا م دیں۔ یاسین ملک نے کہاکہ شہید موصوف نے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کے مقدس کاز کی بے باک ترجمانی کی ۔انہوں نے کہا کہ شہید دانش جیسے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ہر قسم کے حالات میں تحریک آزادی کی شمع کو روشن رکھیں اور اس عہد کا اعادہ کریں کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھاجائے گا۔تقریب سے لبریشن فرنٹ کے دیگر قائدین اور اراکین نے بھی خطاب کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے