Voice of Asia News

جاپان، 2017 ء میں مٹی کے تودے گرنے کی تعداد دس سال میں بلند ترین سطح پر رہی

ٹوکیو(وائس آف ایشیا ) جاپان کی وزارت ارضیات کے مطابق جاپان میں 2017 ء میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کی تعداد گزشتہ دس سال کے دوران بلند ترین سطح پر رہی ہے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ 2017 ء میں شدید بارشوں اور برف پگھلنے سے مٹی کے تودے گرنے، کیچڑ بھرے پانی کے سیلابوں اور زمین سے متعلق دیگر آفات کی تعداد 1462 رہی۔ان آفات کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے اور مجموعی طور پر 700 کے قریب مکانات منہدم ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔370 واقعات یا آفات کی ایک چوتھائی تعداد اکتوبر میں ٹوکیوکے ملحقہ ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان لان کی وجہ سے پیش آئی۔ شمالی کیوشو کے علاقے میں جولائی کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سانحات رونما ہوئے جن کی تعداد 307 رہی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ان آفات نے جاپان کے تمام 47 علاقوں کو متاثر کیا ہے۔وزارت کے مطابق بحیرہ جاپان کے ساحل پر طویل عرصے سے جاری موسمیاتی اثرات کے باعث غیر معمولی شدید بارشوں کو بھی ان واقعات کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے