Voice of Asia News

تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے جا رہی ہیں شیخ رشید کی گفتگو

لاہور(وائس آف ایشیا ) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے آج کے متحدہ اپوزیشن کے احتجا ج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں چوروں کے خلاف اعلان جنگ کر نے جا رہی ہیں، اور آج اس جنگ کا پہلا دن ہے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نامسوس رسالت قانون کو چھیڑنے واکوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اس قانون میں تبدیلی کی اور اپنی فوج کی تذلیل کی ۔انہوں نے مزید  کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک  یہ چور اور لٹیرے قانون کے دائرے میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔یاد رہے کہ آج اپوزیشن جماعتیں مال روڈ پر احتجاج کرنے جا رہی ہیں،احتجاج کی تما م تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور پنڈال بھی سچ چکا ہے۔آج اپوزیشن جماعتیں بھر پور سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے