Voice of Asia News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض(وائس آف ایشیا ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے درمیان ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی تعلقات اور باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر اور علاقائی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے