Voice of Asia News

نامعلو م ہیکرزنے کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک کرلی

کویت سٹی (وائس آف ایشیا)نامعلوم ہیکرز نے کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک کر لی تاہم وزارت کے آئی ٹی ماہرین نے چند گھنٹوں بعد ویب سائٹ کو ہیکر کے قبضے سے آزاد کرالیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ہیکرز نے کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک کر لی ،ہیکر نے وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر تصویر پوسٹ کردی جس پر ابوطریخم لکھا تھا تاہم وزارت کے آئی ٹی ماہرین نے چند گھنٹوں بعد ویب سائٹ کو ہیکر کے قبضے سے آزاد کرالیا، ماہرین کی ٹیم نے احتیاطی طور پر ویب سائٹ کوکچھ وقت کے لئے معطل کردیا۔بعد ازاں سیکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ویب سائٹ کو بحال کردیا گیا۔سیکیورٹی ماہرین ابوطریخم نامی ہیکر کے تعاقب میں ہیں جسے آئندہ چند دنوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔دریں اثناء کویتی وزارت داخلہ نے اعلامیہ میں کہا کہ اس کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے