Voice of Asia News

فورڈ موٹرز کی جنوری کے دوران چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 18 فیصد کمی

شنگھائی (وائس آف ایشیا) امریکی موٹر ساز کمپنی ’’ فورڈ موٹرز ‘‘ نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران اس کی چین میں گاڑیوں کی فروخت میں 18 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران چین میں اس کی کل 75990 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو جنوری 2017 ء کی نسبت 18 فیصد کم ہیں، حالانکہ ملک میں جنوری کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 11.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے