Voice of Asia News

مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر پاکستان کے مقابلے 18 فروری کو منعقد ہونگے

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر پاکستان کے مقابلے 18 فروری کو لاہور میں ہونگے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نےوائس آف ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے تن ساز شرکت کریں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔مسٹر پاکستان کیلئے دس ویٹ کیٹگریز اور مسٹر جونیئر پاکستان کیلئے چھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ مسٹر پاکستان کے ویٹ مقابلوں میں 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 65 کلوگرام، 70 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 85 کلوگرام، 90 کلوگرام، 100 کلوگرام اور پلس 100 کلوگرام جبکہ جونیئر مسٹر پاکستان کے ویٹ مقابلوں میں 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 65 کلوگرام، 70 کلوگرام، 75 کلوگرام اور پلس 75 کلوگرام کیٹگریزشامل ہیں۔جونیئر مسٹر پاکستان کے مقابلوں میں ڈیپارٹمنٹس کے تن ساز حصہ نہیں لے سکتے اور 2 مارچ 1993ء کے بعد پیدا ہونے والے تن ساز حصہ لے سکتے ہیں۔ عمر کے ثبوت کیلئے تن ساز اپنے ہمراہ اصل نادرہ شناختی کارڈ یا اصل میٹرک کا سرٹیفکیٹ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں شرکت کیلئے تن ساز 16 فروری کو لاہور پہنچیں گے اور 17 فروری کو تن سازوں کے ویٹ ( وزن) کئے جائیں گے بعد میں آفیشلز میٹنگ ہو گی جس میں قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا جبکہ 18 فروری کو تن سازی کے مقابلے منعقد ہونگے اور مقابلوں کے اختتام پر مسٹر پاکستان اور مسٹر جونیئر پاکستان کے اعزازات حاصل کرنے والے تن سازوں کو انعامات سے نواز جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے