Voice of Asia News

ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ہانگ کانگ (وائس آف ایشیا) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ انڈکس کی بہتر صورتحال اور سرمائی اولمپکس کھیلوں کے موقع پر شمالی و جنوبی کوریائی رہنمائوں کے درمیان نسبتا بہتر تعلق ہے۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 29640.01 پوائنٹس اور شنگھائی انڈیکس 0.3 فیصد بڑھ کر 3138.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دیگر علاقائی مارکیٹوں میں سنگاپور 0.1 فیصد اور سیئول انڈیکس میں 0.9 فیصد اضافہ ، سڈنی میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹوکیو مارکیٹ سرکاری تعطیل کے باعث بند رہی۔ادھر نیویارک کا ڈوو جونز انڈیکس 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 24190.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے