Voice of Asia News

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی 50ویں سالگرہ منائی

کراچی (وائس آف ایشیا) پاکستان کی معروف ادا کارہ عتیقہ اوڈھو 50 برس کی ہو گئیں پیر کے روز انہوں نے اپنی پچاسویں سالگرہ منا ئی اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیا۔ ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ’’ انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، آن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’’ جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے