Voice of Asia News

خالص اور حقیقی فن اپنی جگہ اور مقام ضرور بناتا ہے ‘استاد حامد علی خان

لاہور(وائس آف ایشیا) معروف کلاسیکل گائیک استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ خالص اور حقیقی فن اپنی جگہ اور مقام ضرور بناتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اصل اور حقیقی موسیقی کو آج بھی کوئی زوال نہیں اور اس کو سمجھنے اور سننے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے ، فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لئے حکومتوں کوبھی فن کے معاملے میںلکیر نہیں کھینچنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی نئی نسل جس فن کو آگے بڑھا رہی ہے میں اس کی مخالفت نہیں کرتا کیونکہ میرا ماننا ہے جو فن خالص اور حقیقی ہوگا وہ اپنی جگہ اور مقام بنا لے گا اور جو اس معیار پر پورا نہیں اترے گا اس کی زندگی عارضی ہی ثابت ہوگی ۔ آج کی نوجوان نسل ماضی میں پیش کئے گئے گیتوں کو نئے رنگ سے پیش کر رہی ہے جو خالص موسیقی کی مقبولیت کی پہچان ہے ۔ استاد حامد علی خان نے کہا کہ جو لوگ موسیقی کے فن کو پروموٹ کرنے کے دعوے کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ حقیقی موسیقی کو فروغ دیںاور اپنی ثقافت کو ہرگز پس پشت نہ ڈالیں کیونکہ وقت آنے پر انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے