Voice of Asia News

دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کی عکسبندی 5 مارچ کو نیپال میں شروع ہوگی

ممبئی (وائس آف ایشیا) بالی وڈ اداکار عرفان خان اور دیپیکا پڈوکون نے ویشال بھردواج کی فلم کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ فلم کی عکسبندی 5مارچ کو نیپال میں شروع کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان اور دیپیکا پڈوکون فلم ’’پیکو‘‘ کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ پردہ سکرین پر جلوہ گر ہوں گے، دونوں نے نئی فلم جو سپنا دیدی کی زندگی پر مبنی ہے، کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ویشال بھردواج ہیں۔ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے